ملتان ،05جون (اے پی پی)؛ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے شہر میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہوں کے بارے میں کہا ہے کہ ضلع ملتان میں پٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے
پی ایس او کمپنی کے پاس آئل کا وافر ذخیرہ موجود ہے،تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے ایریا میں پڑتال کرکے ایندھن کی دستیابی کی رپورٹ دی ہے،ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرصدر کی رپورٹ کے مطابق پی ایس او کے پاس15 لاکھ لٹرپٹرول اور20 لاکھ لٹرڈیزل کا ذخیرہ موجود ہے،پی ایس او نے پٹرول پمپس پر اپنی سپلائی دوگنا کردی ہے،تحصیل ملتان صدر اورسٹی میں پمپس پر ڈیزل اور پٹرول کی دستیابی کی رپورٹ دی گئی ہے،انہوں نے کہا ہے شہری سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے سے اجتناب کریں۔
وی این ایس











