عارف والا،07 جون (اے پی پی ): کورونا وائرس کے باعث لاہور کے میو ہسپتال میں جاں بحق ہونے والے 34 سالہ محمد رمضان کی عارف والا کے مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی، مرحوم گزشتہ پانچ برس سے لاہور کی ایک نجی کنسٹر یکشن کمپنی میں ملازم تھا۔ 20 روز پہلے رمضان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے باعث اسے لاہور کے میو ہسپتال میں آئسولیٹ کر دیا گیا تھا جبکہ گزشتہ رات وہ کورونا وائرس کے باعث وفات پا گیا ۔مرحوم کی میت کو ایدھی کی ایمبولینس کے ذریعے لاہور سے سیدھا قبرستان منتقل کیا گیا جہاں پر حکومتی ایس او پیز کے پیش نظر صرف پانچ افراد کو نماز جناہ ادا کر نے کی اجازت دی گئی جس کے بعد پولیس کی سخت سیکورٹی میں میونسپل کمیٹی کی سپیشل ٹیم نے مرحوم کی تدفین کر دی۔
اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے جنازہ میں شرکت کرنے والے افراد پر اسپرے کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔
وی این ایس ، عارف والا











