مری یکم جون(اے پی پی )؛ مری میں کرونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی باقاعدہ لانچنگ تقریب۔
تقریب آرٹس کونسل مری میں اسسٹنٹ کمشنر مری کے زیر انتظام منعقد ہوئی جہاں پر تحصیل مری کے 1700 ٹائیگرز فورس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ٹائیگرز فورس کا نیٹ ورک تحصیل مری کی 15 یونین کونسلز تک پھیلا دیا گیا۔ جس میں یونین کونسلز کی سطح تک تنظیم سازی کردی گئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے و ترجمان وفاقی حکومت، صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب صداقت علی عباسی تھے انہوں نے رضاکاروں کو انکی ذمہ داریوں کیساتھ ساتھ ٹائیگرز فورس کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے آگاہ کیا۔تقریب کے اختتام پر صداقت علی عباسی نے ٹائیگرز فورس کے رضاکاروں سے حلف لیا۔











