ملتان ؛ شاہ شمس پارک، دھوبی گھا ٹ پارک ،رحمت کالونی پارک اور  ڈوگر پارک  کی بحالی  کے ٹینڈر کا عمل مکمل

185

ملتان ، 30 جون (اے پی پی ): پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے  شاہ شمس پارک سمیت چار پارکوں کے ٹینڈر کا عمل مکمل کر لیا ہے۔اس سلسلے میں پی ایچ اے ہیڈ آفس میں ٹینڈر کا انعقاد ہوا۔چاروں پارکوں جن میں شاہ شمس پارک ،دھوبی گھا ٹ پارک ،رحمت کالونی پارک اور  ڈوگر پارک شامل ہیں  کی بحالی کام کا آغاز جلد  شروع کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے روبینہ کو تر ،ڈائریکٹر انجینئرنگ مشتاق حان ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری علام نبی ،ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عروج عمران اور کمشنر آفس کے نمائندے بھی موجود تھے۔

وی  این ایس،  ملتان