پی ایچ اے ملتان  کا  لینر پارک کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بحال کرنے کا فیصلہ

142

ملتان،30 جون  (اے پی پی ): پی ایچ اے نے لینر پارک کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،مخیر حضرات ملتان شہر کو سر سبز وخو بصورت بنانے کے لیے تعاون کر رہے ہیں،شہر کو سر سبز بنانے کے اقدامات جاری ہیں،کلین اینڈ گرین مہم کو کامیابی سے ہمکنار کر نے کے لیے کوشاں ہیں،لینر پارک میں تمام سہولیات مہیا کرنے کی کوشش کریں گے۔

چیئر مین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ملک عابد محمود اور معروف صنعتکار خواجہ انیس کے ہمراہ لینر پارک کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں  نے کہا کہ گرین بیلٹس پر بڑے اور سایہ دار درخت لگانا مشن ہے،مقا می درختوں کو بھی لگایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں مر بوط حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں،دیگر مخیر حضرات سے ملاقا توں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  لینر پارک میں صفائی،پودوں کی کٹائی اور دیگر ہارٹی کلچر ورک جاری ہے، شہر کی دیگر گرین بیلٹس کو بھی بہتر حالت میں بحال کریں گے۔

اس موقع  پر خواجہ انیس نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے پی ایچ اے کے سا تھ مل کر کام کریں گے، شہر کی سر سبز و شاداب بنانے کے لیے ادارے کے ساتھ تعاون جاری رکھےگے۔

وی  این ایس،  ملتان