پشاور :ایس ایس پی آپریشنزمنصورامان سے صحافیوں کی ملاقات

131

پشاور، 30جون(اے پی پی): ایس ایس پی آپریشنز منصور امان نے منگل کو یہاں  ملک سعد شہید پولیس لائنز میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے  بعد صحافیوں سے ملاقات کی  ۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کرونا وائرس سے شہید ہونے والے صحافی فخرالدین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔

ایس ایس پی آپریشنز نے ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں سے ملاقات کا مقصد پولیس کے مثبت تشخیص کو اجاگر کرانا ہے کیونکہ پولیس اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ میڈیا ملک کا اہم ستون تصور کیا جاتا ہے کیونکہ صحافیوں نے ہمیشہ  معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے،پشاور میں میڈیا فعال ہے جس کی بے حد خوشی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ موجودہ حالات میں شہریوں کی عزت و وقار کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی خاطر کمیونٹی پولیسنگ پر فوکس کرنیکی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آر سی اور پی ایل سی کو مزید فعال کرنا ہوگا تاکہ شہریوں کے ساتھ رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

وی  این ایس ، پشاور