ملتان: کمشنر شان الحق کی زیر صدارت کورونا ٹیسٹنگ سے  متعلق  اجلاس

144

ملتان29 جون  (اے پی پی ):کمشنر شان الحق کی زیر صدارت کورونا ٹیسٹنگ بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر کمشنر شان الحق کو بریفنگ دیتے ہوئے سی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد نے بتایا کہ ملازمین کی ٹیسٹنگ کیلئے کسی بھی محکمہ کی درخواست محکمہ صحت وصول کرے گا اور سیکرٹری ہیلتھ کو بھجوائے گا۔حکومت پنجاب کی جانب سے شہباز شریف ہسپتال کو کرونا وائرس کا شکار ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔شہباز شریف ہسپتال میں 58 بیڈز،ہائی ڈپینڈنسی یونٹ، سنٹرل آکسیجن سسٹم موجود ہے۔شہباز شریف ہسپتال کے سٹاف کا کورونا وائرس بارے تربیتی سیشن شروع کروایا جارہا ہے۔

کورونا ٹیسٹگ بارے بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر عباس نے بتایا کہ نشتر لیب بی ایس ایل 2 میں روزانہ 300 ٹیسٹ جبکہ نشتر لیب بی ایس ایل 3 میں روزانہ 200 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔اجلاس میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعدادکار میں اضافہ کے عوامل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پرنسپل نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر افتخار، ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری، اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر محمود،ڈاکٹر علی مہدی، ڈاکٹر عطا الرحمن،ڈاکٹر اصغر جاوید،ڈاکٹر عباس نقوی اور دیگر ڈاکٹرز و افسران بھی موجود تھے۔

وی این ایس،ملتان