وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

155

 

اسلام آباد،یکم جون (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیر کو ملاقات کی، ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور کورونا وائرس کے تناظر میں صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال  سمیت پی آئی اے مسافر طیارے کے حادثے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

گورنر سندھ نے پٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی پر وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف میسر آئے گا جبکہ  وزیر اعظم نے صوبہ سندھ کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کے حوالے سے گورنر سندھ کی کاوشوں کو سراہا۔