پاکپتن پولیس کی کارروائی ،وارداتیں کرنیوالے 8 خطرناک ڈکیت گینگز کے 22 ارکان گرفتار

127

پاکپتن،04 جون (اے پی پی ):پاکپتن پولیس نے پنجاب کے متعدد اضلاع میں وارداتیں کرنیوالے 8 خطرناک ڈکیت گینگز کے 22 ارکان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی ایس پی صدر سرکل اکرام خان بلوچ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پنجاب کے متعدد اضلاع میں وارداتیں کرنیوالے 8 خطرناک ڈکیت گینگز کے 22 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا  ہے  جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 50 لاکھ مالیتی مال مسروقہ برآمد کر لیا،برآمد مال میں ایک ٹریکٹر،ایک ڈالہ،12 موٹر سائیکلیں اور بڑی تعداد میں جدید اسلحہ بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان پاکپتن کے علاوہ متعدد اضلاع میں پولیس کو ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھے۔ان   کا  کہنا تھا  کہ  ملزمان سے دوران تفتیش مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

وی این ایس ، پاکپتن