پشین: ڈرگ انسپکٹر  کا  میڈیکل اسٹورز کا معائنہ ،ادویات کے اسٹاک سمیت  لائسنس کی چیکنگ

334

پشین، 28 جون (اے پی پی): سیکرٹری صحت کی خصوصی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر نے پشین شہر میں قائم میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے  ادویات کےاسٹاک سمیت  لائسنس کی چیکنگ بھی  کی ۔

اس موقع پر موجود لوگوں سے گفتگو  کرتے ہوئے انسپکٹر خرم شہزاد کا کہنا  تھا کہ شہر کے تمام میڈیکل اسٹورز پر مختلف اوقات میں چھاپے مارے جارہے ہیں، کوشش ہے کہ شہریوں کو معیاری ادویات مل سکیں جبکہ میڈیکل اسٹور مالکان کو سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ غیر ملکی اور بلا وارنٹی کے ادویات بلکل بھی فروخت نہ کریں اور خاص کر بغیر ڈاکٹر کے پراسکرپشن کے بھی ادویات فروخت کرنے سے اجتناب کریں ،انہوں نے اس حوالے سے تمام میڈیکل اسٹور مالکان سے  تعاون کی اپیل بھی کی ۔

 وی این ایس ،پشین