پولیس کا جرائم پیشہ افراد کخلاکف ٹارگٹڈ آپریشن، 24 افراد گرفتارکر لیے

152

 

پنڈی بھٹیاں،03 جون(اے پی پی ):پولیس  نے جرائم پیشہ  افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا  پانچ اے کیٹگری کے اشتہاری ملزمان سمیت چوبیس جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیےجبکہ کاروائی  کے  دوران بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ  بھی برآمد کرلیا  گیا ہے۔

پولیس  ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے شامل ہیں ،ڈی  پی او حافظ آباد بلال افتخار  کے  مطابق  جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم جاری رہے گی۔