چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان سے ڈویژنل اور ضلعی افسران کی ملاقات

143

ملتان، 5 جون ( اے پی پی): چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے ڈویژنل اور ضلعی افسران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمد کے دورہ  ملتان کے حوالے سے سے دی گئیں ہدایات پر کئے گئے  اقدامات بارے بریفنگ

 میں کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق ،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک ،سی پی او ،چیف ایگزیکٹیو میپکو، ڈی جی ایم ڈی اے،ڈی جی پی ایچ اے ، سی ای او ایجوکیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ شاہ شمس پارک کی تزئین وآرائش کر کے اسے عوام کے لئے کھولا جائے۔ شاہ شمس پارک کی جھیل میں کنٹونمنٹ بورڈ کی جھیل کی طرز پر ڈینگی لاروا کو کھانے والی والی مچھلیاں چھوڑی جائیں اور کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ مسٹر جسٹس گلزار احمد کی ہدایات پر عمل درآمد کو ہر صورت ممکن بنایا جائے اور

ممتاز آباد پارک کی حالت میں بہتری سے مزید خوب صورت کیا جائے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی ڈویژنل وضلعی افسران کو ہدایت جاری کی اور

ڈپٹی کمشنرعامر خٹک کی ملتان میں قائم ملک کے سب سے بڑے قرنطینہ سنٹر بارے چیف جسٹس کو بریفنگ بھی دی ۔سنٹر میں کورونا سے متاثرہ ساڑھے نو ہزار سے زائد لوگوں کو قرنطینہ کیا گیا

سنٹر میں 54سو افراد بیرون ممالک سے آئے، مزید آمد جاری ہے  سنٹر میں 450 پولیس اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا  58  مریض نکلے،ان میں سے بیشتر  صحت یاب ہو چکے ہیں۔

وی این  ایس، ملتان