ڈاکٹر یاسمین راشد  کی زیر صدارت اجلاس ،کوروناوائرس مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے اقدامات وآئندہ لائحہ عمل کاجائزہ لیا گیا

125

لاہور، 29جون(اے پی پی): صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزیرصحت نے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں کے آوٹ ڈورز میں طبی سہولیات، کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے اقدامات وآئندہ لائحہ عمل کاجائزہ لیا۔  تمام وائس چانسلرز، پرنسپلزاورایم ایسز نے صوبائی وزیرصحت کو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی تفصیلات سمیت اہم تجاویزوآراء پیش کیں۔

 صوبائی وزیر نے کہا کہ ایکسپو سنٹرکورونا وائرس ہسپتال میں آوٹ ڈورکی سہولت چوبیس گھنٹے جاری ہے۔ تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کی سہولت کیلئے الگ آوٹ ڈورزقائم کردئیے گئے ہیں۔ عام مریض بلاخوف سرکاری ہسپتالوں  کے آوٹ ڈورزمیں علاج معالجہ کیلئے جاسکتے ہیں۔

 ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ مئیوہسپتال میں کوروناوائرس کے مریضوں کی سہولت کی خاطر ہیپاٹائٹس کلینک میں آوٹ ڈورقائم کیاگیاہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ای این ٹی، آئی، ڈرماٹالوجی اورڈینٹشٹری کے شعبہ جات میں مریضوں کی سرجری سمیت تمام طبی سہولیات جاری رہیں گی۔ انھوں نے کہا کہ عام مریضوں کے آوٹ ڈورز کو کورونا وائرس کے مریضوں کے آوٹ ڈورزسے الگ رکھاگیاہے۔ عام مریض علاج معالجہ کی غرض سے بلاجھجک سرکاری ہسپتالوں میں آئیں۔

صوبائی وزیر نے ہدایت دی کہ تمام ایم ایس حضرات سرکاری ہسپتالوں میں عام مریضوں کوجراثیم سے پاک رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات اٹھائیں۔

وی  این ایس،  لاہور