اسلام آباد، 1 جون (اے پی پی): پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر مس وینڈی گلیمور نے پیر کو وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دو طرفہ ملکی معاملات کے امور زیر بحث آئے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ کینیڈا اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں ،مستقبل میں تعلقات مزیدمستحکم ہونگے جبکہ خطے میں خوشحالی اور ترقی کے حوالے سے مل کر کا م کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔
کینیڈین ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر اور خا ص طور پر حکومت پاکستان کی کرونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ مس وینڈی نے کینیڈا کی طرف سے پاکستان ریلوے کی ترقی اور بہتری کیلئے سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا۔











