سکھر ؛ 1 تا 5 یوسیز  کی صفائی  کا  ٹھیکہ  بالاجی کمپنی کو  سپرد  کرنے  کی  مدت پوری ، عملے کے اعزاز میں  تقریب کا انعقاد

0
70

 

سکھر،03جو لائی(اے پی پی ): مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے سکھر میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لئے سکھر 1 تا 5 یوسیز بالاجی کمپنی کو ٹھیکے پر دینے  کی مدت پوری  ہونے   پرچیئرمین بالاجی کمپنی فرید صدیقی کی جانب سے یوسی آفس میں بالاجی انٹرپرائزز اور میونسپل کارپوریشن کے افسران اور ان کے عملے کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کمپنی کے مینیجنگ ڈائیریکٹر کنیا لال اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر  پرچیئرمین بالاجی کمپنی فرید صدیقی نے کہا کہ کمپنی اور میونسپل کارپوریشن کے افسران نے جس طرح دن رات ڈیوٹی دے کر صفائی کے نظام کو بہتر بنایا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ، بالاجی کمپنی کو ٹھیکہ  دینے  کے بعد سکھر میں صفائی کے نظام میں واضح بہتری دیکھنے کو ملی ہے  ۔

اس کے علاوہ  اس موقع پرچیئرمین فرید صدیقی نے کمپنی کے اسٹاف کی حوصلہ افزائی کے لئے شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔

وی این ایس ، سکھر