پشین: صوبائی سیکرٹری صحت کا  ڈی ایچ کیو ہسپتال  کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

214

پشین ، 03 جولائی (اے پی پی ): سیکرٹری صحت  بلوچستان دوستین جمالدینی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال پشین کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں  نے وارڈو میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ایمرجنسی وارڈ، چلڈرن وارڈ کمیونٹی مڈوائفری سکول سمیت ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر  ہسپتال  کے ایم ایس عبدالحنان آغا نے بریفنگ دیتے  ہوئے   ہسپتال میں علاج معالجہ کے اورعوام کو دی جانے والی سہولیات اور ہسپتال کی صورتحال اور مسائل سے آگاہ کیا ۔انہوں نے بتایا گیا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کا معائنہ کریں گے۔

 سیکرٹری صحت نے ڈاکٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ طبی سہولیات کی فراہمی عوام کا  بنیادی حق ہے، جب مریض دور دراز علاقوں سے علاج کے غرض سے آئیں تو ان کا علاج کرنا ڈاکٹروں کی ذمہ داری بنتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال کو ضروری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلیےتمام دستیاب سہولیات  کو بروئے کار لارہے ہیں تاکہ ضلع  کی عوام  کوصحت ومعالجہ کی سہولیات ان کی دہلیز   پر میسر آسکے۔

اس موقع پر ڈی ایچ او پشین سعید احمد میروانی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امین اللہ ناصر سمیت  اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ انجمن تاجران کے صدر ملک بہادور خان ترین، جنرل سیکرٹری دولت خان ترین  اور ڈاکٹر شکر خان ترین بھی موجود تھے۔

 وی این ایس ، پشین