عیدالضحی کے موقع پر وہاڑی میں صفائی کے حوالہ سے انتظامات مکمل

154

وہاڑی، 31 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن(ر) وقاص رشید کے مطابق عیدالالضحی کے موقع پر جہاں شہریوں نے عید کو بھرپور مذہبی جوش و خروش سے منانے کے کیے تیاری کی ہوئی ہیں وہاں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ  الائشوں کو بہتر طریقےسے ٹھکانے لگانے کےساتھ ساتھ صفائی کے لیے تمام انتظامات  مکمل کرلئے  گئے ہیں ۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق عید الا ضحی کے موقع پر ضلع وہاڑی میں صفائی و ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کیلئے میونسپل کمیٹیز اور تحصیل کونسلز  نے جامع پلاننگ کر لی ہے تاکہ عید کے روز کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں عید کے 534 اجتماعات کے موقع پر عید اجتماعات  کے اطراف میں صفائی ستھرائی کے لیے ڈیوٹی لگادی گئی ہے اس کے علاوہ ضلع بھر میں قربانی کے موقع پر الائشوں کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے مختلف جگہوں پر کولیشن سینٹر بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کے لیے انتظامیہ کےساتھ  تعاون کے ساتھ ساتھ کرونا سے بچاو کے لیے بھی حفاظتی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے عید کی خوشیاں منائیں اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے تعاون کریں۔

اے پی پی/اصغر علی جاوید /حامد