ایف اے ٹی ایف کے متعلق 2 بل پار لیمنٹ سے منظور ہونا تاریخی اقدام ہے؛ : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

136

لاہور، 31جولائی(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چیئر مین ہلال احمر ابرار الحق اور پارٹی وفود نے ملاقاتیں کیں۔گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاتفر یق اور شفاف احتساب سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،سیاسی مخالفین  کو صرف اپنی فکر ہے انکو ملک وقوم کے مفادات کا سوچنا چاہیے،ملکی مفا د میں ہونیوالی قانون سازی میں اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے متعلق 2 بل پار لیمنٹ سے منظور ہونا تاریخی اقدام ہے،دہشت گردی کے خلاف 22کروڑ پاکستانی افواج اور دیگر سیکورٹی فورسز کیساتھ ہیں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے بے پناہ قربانیں دیں ہیں۔

چوہدری محمدسرور  نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان معاشی سمیت ہر محاذ سے کامیابی کیساتھ آگے بڑ ھ رہا ہے،کروناکیخلاف سمارٹ لاک ڈائون سمیت دیگر حکومتی اقدامات موثر ثابت ہوئے ہیں، کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کیلئے عوام الناس کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے عوام سے اپیل کی کہ عید سادگی سے منائیں اور کورونا ایس اوپیز پر عمل کر یں۔

اے پی پی/لاہور/قرۃالعین