پشاور: گورنر خیبر پختونخوا سے محمد شہزاد ارباب کی ملاقات

0
128

پشاور، 7جولائی(اے پی پی): گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب نے منگل کو یہاں ملاقات کی ہے ۔

گورنر ہاؤس میں  ہونے والی  ملاقات میں حکومتی امور ، مفاد عامہ کے منصوبوں میں شفافیت اور اداروں کی کارکردگی کو  بہتر بنانے سے متعلق حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا پر تبادلہ خیال  سمیت کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے حکومتی پالیسی اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر غور کیا گیا۔

وی این ایس ، پشاور