ملتان: ریکوری اہداف  کے سو فیصد حصول کے لیے  پر عزم ہیں: ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس ، پی ایچ اے

187

ملتان، 07 جولائی (اے پی پی ): ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پاکستان ہارٹیکلچرل  اتھارٹی  (پی ایچ اے)  ملتان روبینہ کوثر نے ریکوری اہداف  کے سو فیصد حصول کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مارکیٹنگ برانچ بھرپور انداز سے ادارے کی سیلف انکم میں اضافہ کے لیے کوشاں ہیں  جبکہ  اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بنائی جا  رہی  ہیں ۔

منگل کو  پی ایچ اے  مارکیٹنگ برانچ کے افسران اور ریکوری فیلڈ سٹاف سے  ملاقات کے دوران   گفتگو  کرتے ہوئے   ان  کا کہنا تھا    کہ ادارے کے استحکام کے  لیے  زرائع  آمدن میں اضافہ ناگزیر ہے ۔ پبلسٹی فیس ادارے کی آمدنی کا بڑا زریعہ ہے جس میں  اضافے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محدود وسائل  کے باوجود     اہداف کے حصول  کے لیے  تمام صلاحیتوں   کو  بروئے کار لارہے ہیں ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ محمد اسامہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ سیل شاہد کامران بھی موجود تھے۔

وی این ایس ، ملتان