اداروں میں اصلاحات اور ہر سطح پر میرٹ وشفافیت کو یقینی بنایا جائیگا: گورنر پنجاب

118

لاہور، 8جولائی (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان اور پارٹی وفود نے  بدھ کو یہاں ملاقات کی ، ملاقات میں  گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا  کہ قومی اداروں کو کرپشن اور سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں۔ ماضی میں میرٹ کونظر انداز کیا جاتا رہا مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔ پی آئی اے سمیت ہر معاملے پر سچ قوم کے سامنے لا رہے ہیں۔ اداروں میں اصلاحات اور ہر سطح پر میرٹ وشفافیت کو یقینی بنایا جائیگا ۔

 چوہدری محمدسرور نے کہا کہ الحمد اللہ ملکی ترقی کا شاہکار سی پیک منصوبہ کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے، سی پیک منصوبہ انشاء اللہ پاکستان کو بہت اوپر تک لے کر جائیگا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وینٹی لیٹرز کی مقامی سطح پر تیاری پاکستانی اداروں  کی  بڑی کامیابی ہے۔   عوام کو کرونا کے ساتھ ساتھ معاشی مسائل سے بچانے کیلئے متوازن حکمت عملی پر کاربند ہیں۔ کورونا کیخلاف جنگ میں این سی او سی قومی کاوشوں کو مربوط بنانے کا مرکز ہے۔ کورونا پھیلنے سے روکنے کیلئے حکومت کیساتھ عوام کو بھی ذمہ داری پوری کر نا ہوگی۔

وی این ایس ،لاہور