وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری کی  ملاقات

194

لاہور،8جولائی(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری نے بدھ کو یہاں  ملاقات کی ،ملاقات میں جنوبی پنجاب کے لئے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور نئے اضلاع و تحصیلیں بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر  محسن لغاری نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے افسران کی تقرری پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کی۔

دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب  کا کہنا تھا  کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام ہماری حکومت کا وعدہ تھا جو پورا کیاہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے مقامی لوگوں کو کام کے سلسلے میں لاہور نہیں آنا پڑے گا، جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کا حقیقی سفر شروع ہوچکاہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے کیلئے انتظامی بنیادوں پر فیصلے کئے جائیں گے،اس ضمن میں آبادی اور مالی وسائل کی تقسیم کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا، نئے اضلاع او رتحصیلیں بنانے کا فیصلہ میرٹ پر کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ صوبے کے کسی علاقے کو نظر انداز کیاہے نہ کریں گے،ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور کو ترقی کے سفر میں ساتھ لیکر چلیں گے۔

اس کے علاوہ  صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے بھی وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔

وی این ایس،لاہور