ملتان: پی ایچ اے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس

315

ملتان،08 جولائی (اے پی پی ): ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے ملتان روبینہ کوثر نے کہا ہے کہ ملازمین لگن اور محنت سے ذمہ داریاں سرانجام دیں، ادارے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں  جبکہ مسائل کو بتدریج حل کر رہے ہیں۔

ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس سے  خطا ب  کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس نے کہا کہ 12ملازمین کو سکیل گیارہ میں ترقی دے دی گئی ہے۔1الیکٹریشن کو الیکٹریکل سپروائزر اور 2مالیوں کو گارڈن سپروائزر پر ترقی دے دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کے جائز حقوق دینے کے لیے کوشاں ہیں، اس سے ادارے کو استحکام حاصل ہوگا۔

اجلاس  میں  ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی ،ڈپٹی ڈائریکٹر  ہارٹیکلچر سعد قریشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن جنید بلوچ بھی موجود تھے۔

وی این ایس،ملتان