اسد عمر کی زیر صدارت پی پی پی موڈ کے تحت روڈ انفرااسٹرکچر کے مختلف منصوبوں کا جائزہ اجلاس

143

اسلام آباد، 06 جولائی ( اے پی پی): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت پی پی پی موڈ کے تحت روڈ انفرااسٹرکچر کے مختلف منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن سکندر قیوم ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی پی اے ملک احمد خان اور سینئر عہدیدار نے شرکت کی۔اجلاس میں  بتایا گیا کہ سکھر حیدرآباد موٹر وے کے علاوہ سی ڈی ڈبلیو پی نے پبپلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مزید دو منصوبے منظور کیے ہیں ، جس میں  پہلا منصوبہ تقریباً 200 ارب روپے کی لاگت کا  “این 25 کراچی تا کوئٹہ روڈ” اور تقریباً 100 ارب روپے کی لاگت کا “میانوالی تا مظفرگڑھ روڈ” کے منصوبے شامل ہیں  ۔وفاقی وزیر نے  31 مارچ 2021 تک دونوں منصوبوں کے ڈیزائن اور فزیبلٹی اسٹڈی کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ دونوں منصوبے نجی شعبے کے اشتراک سے سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔

 وی  این ایس، اسلام آباد