کوہلو ، 22 جولائی ( اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل نے ایس ایچ او سٹی میر حق نواز حسنی کے ہمراہ اچانک شہر کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے بیکری،سبزی فروش،سموسے،پکوڑے،پولٹری فارم،جنرل سٹور سمیت مختلف دوکانوں میں اشیاء خوردنی کی قیمتوں اور معیار ومقدار کا جائزہ لیا جبکہ کئی دوکانداروں کو غیر معیاری اشیاء اور سرکاری نرخ نامہ کے خلاف اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پر 12600روپے جرمانہ عائد کیا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل نے کہا ہے کہ کسی کو غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ ہماری اولین ترجیح ہے کہ شہریوں کو اشیاء روزمرہ کم قیمتوں پر دستیاب ہوں۔شہر میں دوکانداروں کو سخت ہدایت جاری کئے ہیں اشیاء خوردنی کی قیمتوں اور معیار میں کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائیگا کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ کسی کو چند پیسوں کی خاطر انسانی زندگیوں سے کھیلنے نہیں دینگے اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ یومیہ کے بنیاد پر شہر میں سبزی،پھل سمیت اشیاء خوردنوش کے قیمتوں کی نگرانی کی جائے گی جبکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس ہمارے اہلکار خودساختہ گرونفروشی کرنے والے دوکانداروں کی نشاندہی کرینگے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ بھی سرکاری نرخ نامہ کو نظر انداز کرنے اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کے بارے میں بتائیں تاکہ ان کے خلاف بروقت کارروائی کی جاسکے۔
وی این ایس، کوہلو











