اپوزیشن نیب کے معاملے پر سودا بازی کرنا چاہتی ہے؛ شبلی فراز

110

لاہور، جولائی 29(اے پی پی): وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نیب کے معاملے پر سودا بازی کرنا چاہتی ہے، عیدکے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔

 بدھ کو  یہاں   میڈیا   سے  گفتگو میں  وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کہا کہ اراکین اسمبلی کو چاہیے کہ عوامی فلاح کے معاملات میں بھرپور حصہ لیں، اپوزیشن ذاتی مفادات کے لیے سودے بازی کرنا چاہتی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ سیاسی طور پر بیروزگار ہونے والوں کا اپنا کوئی ایجنڈا نہیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ حکومت اُنہیں این آر او دے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بلاول بھٹو سندھ کو سنبھالیں، انہوں نے اپنی قومی جماعت کو علاقائی جماعت بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف بل ان شا اللہ منظور ہو جائے گا، بلاول نےذاتی فائدے کے لیے ملکی مفاد قربان کردیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہماری حکومت چلی جائے مگر این آر او نہیں دیں گے، عمران خان ہے توپی ٹی آئی ہے، مائنس ون کی باتیں اپوزیشن کے ذہن کی اختراع ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اپوزیشن سمیت کسی کےدباؤ میں نہیں آئیں گے۔

اے پی پی /لاہور/حامد