پشاور، 5جولائی(اے پی پی): ایس ایس پی آپریشنز منصور امان نے گوردوارہ بھائی جوگا سنگھ کا دورہ کیا اور شیخوپورہ حادثہ میں جاں بحق سکھ یاتریوں کی المناک موت پر تعزیت کی۔
انہوں نے ایم پی اے سردار رنجیت سنگھ اور دوسرے سکھ راہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی اور انکو چیف سیکرٹری، آئی جی خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی اور سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔
ایس ایس پی آپریشنز منصور امان نے ان سے حادثے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ بھرے واقعہ پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ ہم دکھ کی اس گھڑی میں سکھ کمیونٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اس موقع پر ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل اور ڈی ایس پی سٹی گوہر خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
وی این ایس، پشاور











