پشاور، 5 جولائی(اے پی پی): صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی کاوشوں کے سو دن پورا ہونے پر اپنی اور صوبائی حکومت کی جانب سے تمام فرنٹ لائن ورکر ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، ریسکیو، فوج اور پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے، انتظامیہ کے اھلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے اپنے خصوصی وڈیو پیغام میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انکی خدمات کو تاریخ میں سنہرے الفاظ سے لکھے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران و جملہ سٹاف ممبران کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ کرونا وائرس کی پروا کئے بغیر اپنے فرائض بخوبی انجام دیتے رہے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کی اس موذی وائرس سے جان چھڑائے آمین۔
وی این ایس، پشاور











