تھر پار کر: بارش ہونے سے موسم خوشگوار ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

342

تھرپارکر15جولائی ( اے پی پی ) : تھر میں بارش ہونے سے موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ تیز ہوا کے سا تھ بارش نے صحرائے تھر کی سرزمیں کو جل تھل کردیا ۔ تھر میں مون سون کی بارشیں شروع ہو گئیں، مٹھی اسلام کوٹ چھاچھرو ڈیپلو اور دیگر علائقوں میں تیز ہواکے ساتھ موسلادھار بارش نے صحرائے تھر کو جل تھل کردیا ۔وقفہ وقفہ سے جاری بارش نے تھر پیاسی سرزمین پر پانی پانی کردیا ۔ بارش نے مٹھی کی گلیوں ،محلوں اور بازاروں میں دو سے تین فٹ تک پانی جمع کردیا جس کی وجہ سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں پانی میں پھنس گئیں ۔

وی این ایس، تھر پارکر