سکھر:دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ

134

سکھر،14جولائی(اے پی پی):دریائے سندھ میں پانی کے بہاومیں مسلسل اضافہ جاری ہے،پانی اضافے کے بعد دریا کے پشتوں پر پانی کا دباؤبڑھنے لگا۔

آج صبح 6بجے سکھر بیراج پر پانی کی آمد 1 لاکھ16ہزار65کیوسک ، اخراج59 ہزار515کیوسک ، گڈو بیراج پر بھی پانی کی آمد1 لاکھ67 ہزار99 کیوسک، اخراج1 لاکھ32 ہزار649 کیوسک اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد73 ہزار130کیوسک جبکہ اخراج30 ہزار575 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

 وی این ایس ، سکھر