ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان   کا مختلف   پارکوں  کا  دورہ ، مالیوں اور سکیورٹی گارڈزکی حاضری کو یقینی بنانے  کی  ہدایت

159

ملتان،14 جولائی  (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان  ڈاکٹر عابد محمود نے مختلف پارکوں  کا دورہ  کیا ، اس موقع پر انہوں نے  کہا کہ  شجر کاری موسم کے آغاز سے درختوں اور پودوں کی شجرکاری کاآغاز کردیا جائے گا،پارکوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جا  رہا  ہے ۔مالیوں اور سکیورٹی گارڈزکی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں میں سکیورٹی اور لینڈ سکیپنگ کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور پارکوں میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ موسم کی شدت سے سوکھ جانے والے پودوں کی جگہ نئے پودے لگائیں تاکہ پانی دینے کا سلسلہ بھی مختلف اوقات میں جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریکوری اہداف کی بہتری کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ٹیمیں آپریشن اور ریکوری اہداف کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس روبینہ کوثر اور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی بھی ہمراہ تھے۔

وی این ایس،ملتان