سکھر: مویشی منڈیاں تو سج گئیں پرخریدار غائب

160

سکھر،30جولائی(اے پی پی ): سکھر میں مویشی منڈیاں  سج گئیں ،خریدار غائب ، مویشیوں کی قیمتیں سن کر سنت ابراہیمی کا جذبہ رکھنے والوں کی چیخیں نکل گئیں ، شہری شہر سے دور گاؤں دیہات سے جانوروں کی خریداری پر مجبور  ہو گئے  ہیں ۔مویشی منڈیوں میں دنبہ15 ہزار سے لیکر27ہزار ، بکرا26 ہزار سے 60 ہزار ،گائے ایک لاکھ سے لیکر8لاکھ ، بیل 2 لاکھ سے 15 لاکھ روپے تک جا پہنچا ہے جو عام خریدار کی قوت سے باہر ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ روز بہ روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب امسال سال قربانی کے جانوروں کی قیمتیں گزشتہ سال سے بھی زیادہ ہیں خریداروں کا کہنا تھا کہ سنت ابراہیمی کو پورا کرنے کا جذبہ تو رکھتے ہیں مگر مویشیوں کے ریٹ آسمان تک جا پہنچے ہیں  مہنگائی کا طوفان جانوروں پربھی آگرا ہے بچوں کی ضد اور سنت ابراہیمی کے لئے مہنگا جانور خریدنے پر مجبور ہیں۔

اے پی پی/ نصیب الہی