سکھر پولیس کا کچے سمیت مختلف علاقوں میں سرچ و کامبنگ آپریشن

154

سکھر۔09جولائی( اے پی پی ): ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں  کی خصوصی ہدایت پہ ضلعی امن وامان کے قیام کے لیے پولیس نے کچے سمیت مختلف علاقوں میں سرچ و کامبنگ آپریشن  کیا اور جگہ جگہ تلاشی، ناکہ بندی سے اشتہاری مفرور مشتبہ افراد سمیت 34 ملزمان  کو  گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان قتل ،اقدام قتل، موٹرسائیکل چوری، ڈکیتی  اور پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو مطلوب تھے ، مختلف علاقوں میں امن و امان کی فضا بحال رکھنے کیلیے پولیس کا اسنیپ چیکنگ کا عمل بھی جاری  ہے ، دوران کامبنگ آپریشن، اسنیپ چیکنگ مشتبہ افراد گاڑیوں کو چیک کیا گیا، نیشنل ایکشن پلان کے تحت ٹنٹڈ گلاسس، گلوبس، فینسی نمبر، پلیٹس کے خلاف کارروائی سمیت اصلی کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی، متعدد ٹنڈڈ گلاسس فینسی نمبر پلیٹس گلوبس و نصب دیگر غیرقانونی چیزیں اتار لیں گئیں۔ زیرحراست ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

 وی این ایس، سکھر