وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت اسمبلی کے کمیٹی روم میں خصوصی اجلاس

123

لاہور9جولائی (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت اسمبلی کے کمیٹی روم میں خصوصی اجلاس ہوا ۔اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت اور ایم پی اے ہاسٹل کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور ستمبر کے آخر تک کام مکمل کرکے نئی بلڈنگ پنجاب اسمبلی کے حکام کے حوالے کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ فنڈز کے باوجود عمارت کے کاموں میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں۔بلڈنگ کے کام مقررہ مدت میں مکمل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث کچھ امور میں جو تاخیر ہوئی ہے، اس کا ازالہ مسلسل محنت کرکے کیا جائےپنجاب حکومت نئی عمارت کا بقیہ کام جلد مکمل کرنے کے حوالے سے پوری سپورٹ جاری رکھے گی نئی عمارت سٹیٹ آف دی آرٹ ہوگی اور اس منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ عمارت کو جلد سے جلد مکمل کرکے اراکین اسمبلی کیلئے کھولنا چاہتے ہیں یہ منصوبہ سپیکر پرویزالٰہی کا اپنا منصوبہ ہےگزشتہ دور میں اس منصوبے کو ضد کی نذر کیا گیاسابق حکومت اس اہم منصوبے کو 10 سال تک نہ روکتی تو ہمیں کورونا کے باعث ہوٹل میں بجٹ سیشن نہ کرنا پڑتا۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے فلاح عامہ کے منصوبوں میں ذاتی پسند و ناپسند کو ترجیح دی پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے ساتھ ایم پی اے ہاسٹل کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نئی عمارت اور ہاسٹل کی تعمیر کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سپورٹ کے شکرگزار ہیں ماضی کے حکمرانوں نے جان بوجھ کر نئی عمارت کے منصوبے کو تاخیر کا شکار کیا تاخیر کے باعث عوام کے پیسے کا ضیاع ہوا اور تعمیراتی لاگت بھی بڑھی۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کورونا کے باعث کام میں تعطل آیا لیکن اب اس منصوبے کو مزید تیزی سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہےاین سی اے کی جانب سے جولائی کے آخرتک چھت پر میناکاری کا کام مکمل ہوجائے گا۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مسجد کو اگست میں کھول دیا جائے گاایم پی اے ہاسٹل کی عمارت کی بیسمنٹ میں 600 گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت موجود ہوگی۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی، وزیراعلیٰ کے سیکرٹری کوآرڈینیشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

 وی این ایس، لاہور