اسلام آباد ، 19 جولائی (اے پی پی ):سیکرٹری منصوبہ بندی مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت وزارت منصوبہ بندی کی کارکردگی میں بہتری کیلئے اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزارت کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔
وزارت منصوبہ بندی کے افسران کی جانب سے سیکرٹری منصوبہ بندی کو اکنامک پلاننگ ، پالیسی ڈویلپمنٹ ،پراجیکٹ ڈیزائننگ اور عملد ر آمد پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں شرکا نے ورکنگ پلان کے ڈھانچے پر بات کی اور اسکی بہتری کیلئے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔
اس موقع پر سیکرٹری منصوبہ بندی نے ہدایت کی کہ وزارت میں خالی آسامیوں کو پر کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ طلباء ، پالیسی میکر ز اورریسرچرز کے فائدے کیلئے وزارت کی جانب سے تیار کردہ تمام تجاویز کو ویب سائٹ پر دستیاب ہونے چاہیے ۔
وی این ایس، اسلام آباد











