ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت، ضلع بھر میں پرائس مجسٹریٹس متحرک ہو گئے،1 لاکھ 35 ہزار 2 سو روپے جرمانہ عائد

118

ملتان، 19 جولائی  (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ضلع بھر میں پرائس مجسٹریٹس متحرک ہو گئے ہیں۔سپیشل پرائس مجسٹریٹس  نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گرانفروشوں پر 1 لاکھ 35 ہزار 2 سو روپے جرمانہ عائد کیا ہے،اس دوران 1987 دکانوں پر قیمتوں کی پڑتال کی گئی جن میں سے 108 دکاندار گرانفروشی میں ملوث پائے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والا غلام سرور نے مہنگے داموں اشیاء ضروریہ بیچنے والوں کو 40 ہزار روپے جرمانہ کیا، پرائس مجسٹریٹ ملک نعمان نے 8 دکانداروں پر 17 ہزار روپے جرمانہ عائد جب کہ انہوں نے دو دکانوں کو سیل بھی کر دیا ہے۔

 وی  این ایس   ملتان