شجاع آباد میں دوکانوں کے   سامنے  قائم  غیر قانونی تھڑوں کو مسمار کر دیا گیا

163

شجاع آباد (ملتان) ، 04 جولائی (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی طارق جاوید کی زیر نگرانی شہر بھر  کی   دوکانوں کے   سامنے  قائم  غیر قانونی تھڑوں کیخلاف  آپریشن    جاری ہے ۔

کارروائی  اللہ چوک،پرانی سٹی سرکلر روڈ ،بیرون ریل بازار، ملتان روڈ پر کی  گئی ، دکانوں  کے سامنے بنائے گئے پختہ تھڑے ٹریفک کے بہاؤ اور پیدل چلنے والے لوگوں کے لیے راستے میں رکاوٹ  کا باعث  بن رہے تھے ۔

شہریوں نے میونسپل کمیٹی کے  اس اقدام کو سراہتے  ہوئے کہا کہ ہم آفیسران سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کریں گے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ،پیدل چلنے والوں کو آسانی ہو۔

وی   این ایس،  ملتان