کورونا کے خلاف جنگ کے ہر اول دستے کو ہمارا سلام ہے: معاون خصوصی خیبرپختونخوا عبدالکریم خان

139

 

پشاور، 4 جولائی(اے پی پی): وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وتجارت عبدالکریم خان نے کرونا کیخلاف جنگ میں عزم و ہمت کے 100دن مکمل ہونے پر  اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کے خلاف تمام فرنٹ لائن ورکرز ڈاکٹرز، نرسز،  پیرامیڈکس، دیگر طبی عملہ، سیکورٹی اداروں اور صحافیوں کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ جلد یہ وبا ختم ہو تاکہ دنیا کا سکون بحال ہوسکے اور ہمیں امید ہے کہ انشاءاللہ بہت جلد یہ مشکل وقت ختم ہو جائے گا۔

وی  این ایس،  پشاور