صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد ،صدرپی ٹی آئی پنجاب اعجازچوہدری کا لاہور کے مختلف علاقوں کادورہ ، صفائی ستھرائی کے انتظامات کاجائزہ لیا

120

لاہور، جولائی 31(اے پی پی): وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرصوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد اور صدرپی ٹی آئی پنجاب اعجازچوہدری نے شہرکے مختلف علاقوں کادورہ کیا،ڈاکٹریاسمین راشداور اعجاز چوہدری نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مختلف کیمپوں کا دورہ کیااور صفائی ستھرائی کے انتظامات کاجائزہ لیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے شادمان اور لٹن روڈجبکہ اعجاز چوہدری نے ٹاؤن شپ میں لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کیمپوں کادورہ کیا۔ایل ڈبلیوایم سی کے افسران نے صوبائی وزیر صحت کو شہرمیں صفائی ستھرائی کویقینی بنانے کیلئے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیرصحت نے لٹن روڈاجتماعی قربان گاہ کا دورہ کرکے ساڑھے تین سوجانوروں کی قربانی کیلئے انتظامات کاجائزہ لیا۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر لاہورشہرمیں صفائی ستھرائی کویقینی بنانے کیلئے انتظامات کاجائزہ لیاجارہاہے۔ ایل ڈبلیوایم سی نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہرمیں دس ہزارٹن سے زائدفضلہ کوتلف کیا۔عیدالاضحی کے تینوں روزشہرکی صفائی ستھرائی کے انتظامات کاجائزہ لیاجائیگا۔شہریوں کی آسانی کیلئے شہرکے تمام کنٹینرز کی صفائی کویقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ  شہرمیں صفائی ستھرائی کے غیر تسلی بخش انتظامات پرمتعلقہ افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔شہرکی صفائی ستھرائی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے۔شہری جانوروں کے فضلہ کومختص کنٹینرز میں پھینک کر انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ایل ڈبلیوایم سی کی جانب سے شہریوں میں بیگزاور فنائل بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔

اس موقع پر ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی ڈاکٹر شاہزیب،سینئر مینجرآپریشنز مرتضی چوہدری اورجی ایم آپریشنزسہیل ملک موجودتھے۔

اے پی پی/لاہور/قرۃالعین