ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث متعدد علاقے 10 روز کے لیے سیل کردیئے

118

سکھر۔ 14جولائی(اے پی پی): سکھر میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث متعدد علاقے 10 روز کے لیے سیل کردیئے، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،سکھر کے ڈپٹی کمشنر رانا عدیل تصور نے سکھر ضلع کے شہروں سکھر، روہڑی اور پنوعاقل میں بڑھتے ہوئے کیسز پر سکھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی مشاورت سے متعدد علاقے سیل کردیئے ہیں ڈی سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق جن علاقوں کو سیل کیا گیا ہے ان میں سکھر کی پروفیسرز کالونی، امام بارگاہ گرم گودی، روہڑی کی نیو یارڈ کالونی اور پنوعاقل کے علاقے غریب آباد اور مسن محلہ کے علاقے شامل ہیں ان علاقوں کو دس روز کے سیل کیا گیا ہے جس کے بعد ان علاقوں میں لوگوں کی آمدورفت محدود ہوگی اور ان علاقوں میں صرف گرم گودی اور گروسری کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

وی این ایس، سکھر