پشاور، 6جولائی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ حکام نے نوتھیہ میں گلا سڑا فروزن چکن و پوٹا کلیجی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے مالکان کو گرفتار کرلیا۔
اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلشن آرا نے اسسٹنٹ کمشنر (یوٹی) سارہ کے ہمراہ نوتھیہ کے علاقے میں فروزن چکن کے مختلف گوداموں کے معائنہ کے دوران 2000 کلو مضر صحت گلا سڑا فروزن چکن و پوٹا کلیجی برآمد کرلیا جسے سرکاری تحویل میں لیتے ہوئے چار گوداموں کو سیل کرکے مالکان کو گرفتار کرلیا گیا جن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وی این ایس، پشاور











