پشاور پولیس کی کارروائی، اسلحہ کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

155

پشاور، 2 جولائی(اے پی پی): کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے حساس ادارے کی معاونت سے اہم کارروائی کرتے ہوئے درہ آدم خیل سے اسلحہ کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کاروائی کے دوران   ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد نے کہا کہ ملزمان سے کارروائی کے دوران 10 عدد رائفل، 8 بندوق برآمد کر لیے گئے ہیں،جو آلو بوریوں میں چھپائے گئے تھے جبکہ ملزم ہینو ٹرک کے ذریعے اسلحہ سمگل کر رہا تھا۔ ایس پی صدر ڈویژن نے کہا کہ ملزم رجب کا تعلق پاڑہ چنار سے ہے  جو منظم اسلحہ سمگلر گروہ سے تعلق رکھتا ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر ملوث دیگر ساتھیوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے  جس سے مختلف زاویوں پر تفتیش  جاری  ہے۔

وی این ایس،پشاور