فرزندان توحید کا طواف القدوم، منیٰ میں رات قیام کریں گے

277

اسلام آباد ، 29 جولائی  (اے پی پی ): حج 2020 کا آغاز ہوگیا ہے ، آج حجاج نے بیت اللہ کا طواف کیا، طواف القدوم کے دوران صحت و صفائی اور کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیا گیا۔ حجاج  کیلئے  کعبہ کی گرد مخصوص لائنوں کے ذریعے نشاندہی کی گئی جس پر چل کر طواف مکمل کیا گیا۔

طواف القدوم کے بعد حجاج منٰی  پہنچ  گئے  جہاں وہ رات قیام کریں گے اور رات گئے میدان عرفات پہنچیں گے،  قیامِ عرفات دراصل رکن اعظم ہے۔منٰی میں ہر عازم حج  کیلئے  الگ کمرہ مختص کیا گیا ہے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے   حجاج، دوران حج ایک دوسرے سے مناسب فاصلے پر ہی رہیں گے۔

اے پی پی / حمزہ رحمٰن/حامد