پشاور، جولائی 14(اے پی پی): وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے آج یہاں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور کووڈ-19 سے متعلق حفاظتی سامان ہسپتال انتظامیہ کو حوالے کیا۔
روٹری انٹرنیشنل کے تعاون سے مہیا کیے گئے سامان میں 600 پی پی ای کٹس، ماسک، گلوز اور دیگر اشیاء شامل ہیں جو معاون اطلاعات نے ہسپتال کے حوالے کیا۔
معاون اطلاعات کامران بنگش کو ہسپتال انتظامیہ نے کرونا مریضوں کی صورتحال اور انکو دی جانیوالی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر کامران بنگش نے ہسپتال انتظامیہ کو بتایا کہ روٹری انٹرنیشنل کلب مزید 05 ہسپتالوں کو پی پی ای کٹس فراہم کریں گے۔ کووڈ-19 کے خلاف فلاحی اداروں کا کردار قابل تعریف ہے۔
کامران بنگش نے کہا کہ عید پر عوام حفاظتی اقدامات اپنائیں تو کیسز مزید کم ہو سکتے ہیں۔ کووڈ-19 کے خلاف ہماری حکمت عملی کامیاب جا رہی ہے اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
وی این ایس، پشاور











