معاون خصوصی خیبرپختونخوا کامران بنگش کا محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کا دورہ

103

پشاور، 16جولائی (اے پی پی): وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے جمعرات کو یہاں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کا دورہ کیا جہاں انکو محکمہ اطلاعات کے مختلف سیکشنز اور انکی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔  اس موقع پر کامران بنگش نے محکمہ اطلاعات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔

کامران بنگش کا کہنا تھا  کہ محکمہ اطلاعات کو نئی سوچ کے ساتھ آگے لے کر جاؤں گا اور بلدیات کی طرح اس محکمہ میں بھی اصلاحات لے کر آئینگے۔  انہوں نے کہا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں دیگر محکموں کیساتھ اطلاعات کے محکمے نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور عوام کو اس بیماری کیخلاف معلومات فراہم کرنے اور اسکے علاوہ عوام میں احتیاطی تدابیر کیساتھ ساتھ پبلک سروس میسجز کے ذریعے آگاہی  پیدا کی اور یوں اس حکمت عملی کے ذریعے کرونا کیسز کی شرح میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی۔

سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان، ڈائریکٹر جنرل امداد اللہ سمیت دیگر اعلی افسران نے بریفنگ میں شرکت کی۔

وی این ایس