ملتان ، 16 جولائی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور ترجمان وزیراعلی پنجاب ندیم قریشی نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے ملازمین کو ہیند کارٹ کی فراہمی منصوبے کا افتتاح کر دیا ، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے 525 نئی ہینڈ کارٹس خریدنے کا کنٹریکٹ دیا ہے اور اب نئی ہینڈ کارٹس کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے جبکہ 150 ہینڈ کارٹس سینٹری ملازمین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی عید الاضحی کے حوالے سے بھرپور تیاریاں کر رہےہیں،انتظامیہ کی کوشش ہے کہ گزشتہ عید الاضحی سے بہتر انتظامات کیے جائیں۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ملتان شہر میں اعلی معیار قائم کیا ہے،نئی ہینڈ کارٹس میں شہر کے گلی محلوں میں صفائی کا نظام.بہتر بنایا جا سکے گا۔
ندیم قریشی نے کہا کہ عید کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے،صاف ستھرا ملتان ہماری منزل ہے ،ہم ملتان کو خوبصورت بنانے کے لیے کمپنی کے ورکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پر سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان،مینجرز،ڈپٹی مینیجرز اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔
وی این ایس ، ملتان











