ملتان،31 جولائی (اے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نےمویشی منڈیوں کا دورہ کیا اور منڈیوں میں بیوپاریوں کو فراہمی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کنٹرول ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے، نو ماسک نو سروس کے سلوگن کی پاسداری واضح نظر آنی چاہیے، شہری بھی کانگو وائرس اور کورونا وائرس سے بچنے کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں، بوڑھے اور بچوں کو منڈیوں میں لانے سے اجتناب کریں ۔
بعدازں کمشنر شان الحق نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کیمپس کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے ہدایت دی کہ عید پر شہر میں بہترین صفائی نظر آنی چاہیے،شہری ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 1139، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 2020 ٹال فری نمبر پر کال کرکے شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد الائیشیں کمپنی کی جانب سے مہیا کیے گئے شاپر میں ڈالیں یا کمپنی کو کال کریں، گٹروں میں ڈالنے یا گلیوں سڑکوں پر پھینکنے سے اجتناب کریں،شہریوں کے تعاون سے بہترین صفائی کو یقینی بنایا جاسکتاہے۔
کمشنر نے شہر بھر کا دورہ کر کے صفائی بارے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر جبکہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اے پی پی /ملتان/نورین