چترال؛ شہر اور مضافات کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے مویشی منڈیوں میں بایوڈیگریڈیبل تھیلے تقسیم

216

 

چترال،31جولائی (اے پی پی ) :چترال شہر اور مضافات کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے تحصیل میونسپل انتظامیہ نے مختلف مویشی منڈیوں میں جلد ختم ہونے والے بایوڈیگریڈیبل تھیلے تقسیم کئے۔ ٹی ایم اے چترال نے سب سے پہلے دنین میں سرکاری  مویشی منڈی میں یہ تھیلے تقسیم کئے جہاں ما ل مویشیوں کیلئے پانی کا ٹینکی، عوام کیلئے بھی پانی کا ٹینکی، صابن اور سینٹائزر  بھی رکھا  گیا ہے۔

اس متعلق مقامی تاجر کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے نے ان کیلئے اور منڈی  کی صفائی  ستھرائی  کیلئے اچھا  بندوبست کیا ہے ، ان کیلئے اور مال مویشی کیلئے بھی پانی کا انتظام کیا ہوا ہے ۔تاجر یونین کے صدر شبیر احمد نے بھی ٹی ایم اے کے اقدامات  کو  سراہا   اور  کہا کہ وہ مویشی منڈیوں میں تمام تاجروں کو یہ جلدختم ہونے والے تھیلے مفت تقسیم کررہے ہیں تاکہ قربانی کرنے  والےجانوروں کی آلائش کو ادھر اُدھر نہ پھینکے بلکہ ان تھیلوں میں رکھ کر ایک مخصوص مقام پر رکھے جن کو ٹی ایم اے کا عملہ گاڑی لاکر اٹھائے گا اور اسے ٹھکانے لگائے گا ،تاکہ شہر میں گندگی نہ پھیلے۔

ٹی ایم اے کا عملہ بلچ کے مقام پر  بھی    نجی طور پر قائم   مختلف مویشی منڈیوں میں بھی گیا اور وہاں بھی لوگوں میں  بائیو ڈیگریٹ ایبل تھیلے مفت تقسیم کئے ۔

 واضح رہے کہ ٹی ایم اے کا عملہ یہ تھیلے استعمال کرنے  کی  ترغیب  اس لیے دے  رہا کہ  پلاسٹک کے شاپنگ بیگ پر پابندی لگائی گئی ہے کیونکہ پلاسٹک کے بیگ جلدی ختم نہ ہونے کی وجہ سے اکثر ماحولیات کو خراب کرنے کا باعث بنتے  ہیں  اور نالیوں میں پھنس کر پانی بھی روکتے ہیں جو اکثر سڑکوں پر بہتا نظر آتا ہے۔

اے پی پی / چترال/نورین