جیکب آباد، 15جولائی(اے پی پی): نیب سکھر کی ٹیم کا میونسپل کمیٹی جیکب آباد میں چھاپہ۔کام کی معلومات اور کاغذات کی تفتیش کی گئی۔
نیب سکھر کی 7 رکنی ٹیم نے میونسپل کمیٹی میں کاغذات،اسٹور اور یو ایس ایڈ کی جانب سے دیے گئے سامان کی تحقیقات کیں ۔
نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر عاصم خان نے میڈیا کو مختصرً بتایا کہ جیکب آباد میونسپل کارپوریشن میں تفتیش شکایت پر کی جا رہی ہے ، ہم تفتیش کے ابتدائی مراحل میں ہیں،مزید تفتیش کی جائیگی ۔
وی این ایس، جیکب آباد











