وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی کی  ملاقات

120

 

لاہور،2 جولائی(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات میں  منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے آگاہ کیا جس پر  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فرداً فرداً اراکین پنجاب اسمبلی کی تجاویز کو نوٹ کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے،عوامی نمائندوں کی عزت میں کمی نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کے جائز کام ہر صورت ہوں گے، کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔

 وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں میاں جلیل احمد شرقپوری، چوہدری اشرف علی، محمد غیاث الدین، اظہر عباس، غضنفر علی خان، محمد فیصل خان نیازی، نشاط احمد خان ڈاھا اور دیگر شامل تھے جبکہ اس موقع پر چیف وہپ رکن پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ اور طاہر بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔

 وی این ایس ، لاہور